ایسٹر کہنا چاہئے یا عید قیامت المسیح؟
۔۔۔ میری آپ سب سے صرف یہی عرض ہے کہ اگر کوئی ’’ہیپی ایسٹر ‘‘ کہتا ہے تو اسے کہنے دیجئے۔ کوئی مضائقہ نہیں۔ قطعاً کوئی نقصان نہیں اور اگر آپ عید قیامت المسیح کہتے ہیں تو ہم آپ کے بھی ساتھ ہیں مگر دوسروں کو بھی غلط مت کہیں۔ اب اگر آپ منع کرنے والوں میں سے ہیں تو ذیل کے دلائل کو کشادہ دلی سے پڑھیے اور اگر آپ کو منع کیا جاتا ہے تو میری طرح مندرجہ ذیل دلائل کا مؤثر استعمال کیجئے ۔۔۔