مالکوں ؍ افسروں؍ حاکموں ؍ سیٹھوں کے لئے یعنی اگر مزدُور آپ کے ماتحت کام کرتے ہیں تو کلام کا آپ کے لئے کیا حکم ہے:
- کلسیوں ۳: ۲۳۔’’اے مالکو! اپنے نوکروں کے ساتھ یہ جان کر عدل و انصاف کرو کہ آسمان پر تمہارا بھی ایک مالک ہے‘‘
یعقوب ۵: ۴۔’’دیکھو جن مزدوروں نے تمہارے کھیت کاٹے ان کی وہ مزدوری جو تم نے دغا کر کے رکھ چھوڑی چلاتی ہے اور فصل کاٹنے والوں کی فریاد رب الافواج کے کانوں تک پہنچ گئی ہے۔ تم نے زمین پر عیش و عشرت کی اور مزے اڑائے۔ تم نے اپنے دلوں کو ذبح کے دن موٹا تازہ کیا۔ تم نے راست باز شخص کو قصور وار ٹھہرایا اور قتل کیا وہ تمہارا مقابلہ نہیں کرتا ‘‘ - امثال ۲۲: ۱۶۔’’ جو اپنے فائدہ کے لئے مسکین پر ظلم کرتا ہے اور جو مالدار کو دیتا ہے یقیناً محتاج ہو جائے گا۔‘‘
- افسیوں ۶: ۹۔’’اے مالکو! تم بھی دھمکیاں چھوڑ کر ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرو کیونکہ تم جانتے ہو کہ ان کا اور تمہارا دونوں کا مالک آسمان پر ہے اور وہ کسی کا طرف دار نہیں ‘‘
- ملاکی ۳: ۵۔’’میں عدالت کے لئے تمہارے نزدیک آؤں گا اور جادوگروں اور بدکاروں اور جھوٹی قسم کھانے والوں کے خلاف اور ان کے خلاف بھی جو مزدوروں کو مزدوری نہیں دیتے اور بیواؤں اور یتیموں پر ستم کرتے اور مسافروں کی حق تلفی کرتے ہیں اور مجھ سے نہیں ڈرتے مستعد گواہ ہوں گا رب الافواج فرماتا ہے ‘‘
- ۱۔ تیمتھیس ۵: ۱۸۔’’ کیونکہ کتابِ مقدس یہ کہتی ہے کہ دائیں میں چلتے ہوئے بیل کا منہ نہ باندھنا اور مزدور اپنی مزدوری کا حق دار ہے ‘‘
- احبار ۲۵: ۳۹۔’’ تو ان پر سختی سے حکمرانی نہ کرنا بلکہ اپنے خدا سے ڈرتے رہنا‘‘
- استثنا ۲۴: ۱۴۔’’ تو اپنے غریب اور محتاج خادم پر ظلم نہ کرنا خواہ وہ تیرے بھائیوں میں سے ہو خواہ ان پردیسیوں میں سے جو تیرے ملک کے اندر تیری بستیوں میں رہتے ہوں۔ تو اسی دن اس سے پہلے کہ آفتاب غروب ہو اس کی مزدوری اسے دینا کیونکہ وہ غریب ہے اور اس کا دل مزدوری پر لگا رہتا ہے تا نہ ہو کہ وہ خداوند سے تیرے خلاف فریاد کرے اور یہ تیرے حق میں گناہ ٹھہرے‘‘
- احبار ۱۹: ۱۳۔’’مزدور کی مزدوری تیرے پاس ساری رات صبح تک رہنے نہ پائے۔‘‘
- رومیوں ۴: ۴۔’’ کام کرنے والے کی مزدُوری بخشِش نہِیں بلکہ حق سَمَجھی جاتی ہے۔‘‘
- ملاکی ۳: ۵۔’’ اور میں عدالت کے لے تمہارے نزدیک آوں گا اور جادوگروں اور بدکاروں اور جھوٹی قسم کھانے والوں کے خلاف اور ان کے خلاف بھی جو مزدوروں کو مزدوری نہیں دیتے اور بیواوں اور یتیموں پر ستم کرتے اور مسافروں کی حق تلفی کرتے یہاںاور مجھ سے نہیں ڈرتے مستعد گواہ ہوں گا رب الافواج فرماتا ہے۔‘‘
نوکروں ؍ ملازموں؍ ماتحتوں کے لئے یعنی اگر آپ مزدور ہیں تو خدا کے کلام کا حکم آپ کے لئے یہ ہے :
- کلسیوں ۳: ۲۳۔’’ جو کام کرو جی سے کرو۔ یہ جان کر کہ خداوند کے لئے کرتے ہو نہ کہ آدمیوں کے لئے ‘‘
- فلپیوں ۲: ۱۵۔’’سب کام شکایت اور تکرار بغیر کیا کرو۔ تاکہ تم بے عیب اوربھولے ہو کر ٹیڑھے اور کجرو لوگوں میں خدا کے بے نقص فرزند بنے رہو۔۔۔‘‘
- ۱۔ پطرس ۲: ۱۸۔’’ اے نوکرو! بڑے خوف سے اپنے مالکوں کے تابع رہو۔ نہ صرف نیکوں اور حلیموں ہی کے بلکہ بد مزاجوں کے بھی کیونکہ اگر کوئی خدا کے خیال سے بے انصافی کے باعث دکھ اٹھا کر تکلیفوں کی برداشت کرے تو یہ پسندیدہ ہے ‘‘
- افسیوں ۶: ۶۔’’ اے نوکرو! جو جسم کے رو سے تمہارے مالک ہیں اپنی صاف دلی سے ڈرتے اور کانپتے ہوئے ان کے ایسے فرمانبردار رہو جیسے مسیح کے ۔ اور آدمیوں کو خوش کرنے والوں کی طرح دکھاوے کے لئے خدمت نہ کرو بلکہ مسیح کے بندوں کی طرح دل سے خدا کی مرضی پوری کرو۔ اور اس خدمت کو آدمیوں کی نہیں بلکہ خداوند کی جان کر جی سے کرو۔ کیونکہ تم جانتے ہو کہ جو کوئی جیسا اچھا کام کرے گا خواہ غلام ہو خواہ آزاد خداوند سے ویسا ہی پائے گا‘‘
- رومیوں ۱۳: ۱ ۔’’ ہر شخص اعلیٰ حکومتوں کا تابعدار رہے کیونکہ کوئی حکومت ایسی نہیں جو خدا کی طرف سے نہ ہو اور جو حکومتیں موجود ہیں وہ خدا کی طرف سے مقر ر ہیں پس جو کوئی حکومت کا سامنا کرتا ہے وہ خدا کے انتظام کا مخالف ہے اور جو مخالف ہیں وہ سزا پائیں گے ‘‘
- خروج ۲۰: ۹۔’’یاد کر کے تو سبت کا دن پاک ماننا۔ چھ دن تک تو محنت کر کے اپنا سارا کام کاج کرنا لیکن ساتواں دن خداوند تیرے خدا کا سبت ہے اس میں نہ تو کوئی کام کرے نہ تیرا بیٹا نہ تیری بیٹی نہ تیرا غلام نہ تیری لونڈی نہ تیری چوپایہ نہ کوئی مسافر جو تیرے ہاں تیرے پھاٹکوں کے اندر ہو کیونکہ خداوند نے چھ دن میں آسمان اور زمین اور سمندر اور جو کچھ ان میں ہے وہ سب بنایا اور ساتویں دن آرام کیا۔ اسلئے خداوند نے سبت کے دن کو برکت دی اور اسے مقدس ٹھہرایا‘‘
- زبور ۱۲۸: ۲۔’’ تو اپنے ہاتھوں کی کمائی کھائے گا تو مبارک اور سعادت مند ہوگا‘‘
- متی ۱۱: ۲۸۔’’اے محنت اٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ میں تم کو آرام دونگا۔ میرا جؤا اپنے اوپر اٹھالو اور مجھ سے سیکھو۔ کیونکہ میں حلیم ہوں اور دل کا فروتن۔ تو تمہاری جانیں آرام پائیں گی۔ کیونکہ میرا جؤا ملائم ہے اور میرا بوجھ ہلکا‘‘
خداوند آپ کو اِس پوسٹ کے وسیلہ سے برکت عطا کرے۔ آمین!
پاسٹر اسٹیفن رضاؔ
گلوریس چرچ آف کرائسٹ، کراچی پاکستان