مدرز ڈے کی تاریخ
زمرہ:
مدرز ڈے
|
تاریخ: 10 مئی 2025 |
مشاہدات: 73
مدرز ڈے سراسر ایک سیکولر تہوار ہے جس کی ابتدا ۱۹۰۸ء میں اینا جاروس (Anna Jarvis)نے کی ۔ اس کا پورا نام اینا ماریا جاروس تھا اور یہ یکم مئی 1864 کو امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں پیدا ہوئی۔ ۔ اس کی ماں کی نام این ماریا جاروس تھا۔ یہ گیارہ بچوں میں سے نویں نمبر پر تھی اور اپنے ماں باپ سے بہت پیار کرتی تھی۔ اس کے سات بہن بھائی قبل از پیدائش اور یا پھر چھوٹی عمر میں ہی وفات پا گئے۔ اس کا تعلق میتھوڈسٹ اپسکاپل چرچ سے تھا ۔ اس کی ماں کی بڑی خواہش تھی کہ دنیا میں ماؤں کا دن بھی منایا جائے۔ اپنی ماں کی وفات کے تین مہینے بعد اینا جاروس نے اپنی ماں کی میموریل سروس کا انعقاد کیا لیکن اس میموریل سروس میں اس نے اپنی ماں کے علاوہ وہاں موجود اور دنیا بھر کی تمام ماؤں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور پھر ۱۹۱۴ء میں یہ دن امریکہ کے سالانہ دنوں میں شامل ہو گیا۔ ایک روایت یہ بھی ہے کہ فادرز ڈے اس سے پہلے ہی دنیا میں منایا جاتا تھا اور ایک دن وہ فادرز ڈے کی کسی تقریب میں شامل تھی جہاں اسے ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا خیال آیا اور اس نے اس خیال کو پیش کیا تو دوسرے لوگوں نے بھی اسے سراہا یوں کرتے کرتے مدرزڈے بھی دنیا میں منایا جانے لگا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اینا جاروس نے جب اس تہوار کو بھی تیزی کے ساتھ کمرشلائزڈ ہوتے دیکھا تو بہت پریشان ہوئی ۔ اینا جاروس نے ۲۴ نومبر ۱۸۶۴ میں چوراسی سال کی عمر میں وفات پائی۔ کہا جاتا ہے اینا جاروس نے خود ساری زندگی شادی نہیں کی تھی اور وہ خود ساری زندگی ماں نہ بنی۔
شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند فرمائیں: